| مرید کے لیے چند ضروری ہدایات |
 |
| نماز کی سختی کے ساتھ پابندی کی جائے۔ |
|
| ہر نماز کے بعد دس بار درود شریف اور دس دفعہ سورہ اخلاص پڑھے۔ |
|
| شام کی نماز کے بعد چھہ رکعت نماز اوابین ( تین دو گانے ) پڑھے۔ جن کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جائے۔ |
|
| بعد نماز شام دوگانہ حفظ الایمان بھی پڑھے۔ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات بار سورہ اخلاص اور ایک بار سورہ الفلق اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات بار سورہ اخلاص اور ایک بار سورہ الناس پڑھی جائے۔ |
|
| بعد نماز عشاء ایک سو بار کلمہ طیبہ پڑھے۔ |
|
| آخر شب میں صبح صادق سے پہلے دو گانہ تہجد پڑھے۔ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیتہ الکرسی ایک بار اور تین بار سورہ اخلاص پڑھی جائے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ البقرہ کا آخری رکوع ایک بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھی جائے۔ |
|
 |
|